شجاع آباد؛ 7 محرم الحرام کا مرکزی جلوس آستانہ اظہر امام زیدی سے برآمد

20

شجاع آباد، 14 جولائی(اے پی پی):شجاع آباد میں 7 محرم الحرام کا مرکزی جلوس آستانہ اظہر امام زیدی کے مکان سے برآمد ہوا اور جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ پر اختتام پذیر ہو گا۔

جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے سرکلر روڈ پر پہنچ چکا ہے۔تحصیل بھر میں 7 محرم الحرام کے 10 جلوس برآمد ہوئے اور 16 مجالس عزا برپا ہوگئی ہیں۔

جلوس میں شرکاء نوحے خوانی اور ماتم کررہے ہیں۔ جلوس کے ہمراہ تحصیل امن کمیٹی کے ممبران موجود ہے۔

جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں میں سخت سکیورٹی بھی موجود ہے۔ جلوس شرکاء کےلیے ٹھنڈے پانی اور دودھ کی سبیل بھی لگی ہوئی ہے۔