ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

12

اسلام آباد، 15 (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوبرہے گا۔

تاہم با لائی خیبر پختونخوا، خطہ پو ٹھوہار، اسلام آباد، جنوبی پنجاب، شمال مشرقی/ جنو بی بلوچستان ،جنو ب مشرقی سندھ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: ژوب 20 ، کشمیر: راولاکوٹ 06،گڑھی دوپٹہ 01، خیبرپختونخوا: میرکھانی 05، دروش 03، دیر (بالائی) 02، چترال، کالام 01، گلگت بلتستان: گوپس 04، بگروٹ 03،گلگت اور بونجی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت ، دادو 44، جیکب آباد اور دالبندین میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔