کمشنر لاہور زید بن مقصود کا قصر بتول شادمان اور پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ کا دورہ، سکیورٹی، میونسپل انتظامات اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ

12

لاہور، 16 جولائی (اے پی پی): کمشنر لاہور زید بن مقصود نے محرم الحرام کے جلوسوں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے قصر بتول شادمان اور پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ کا دورہ کیا۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر اور اے سی ماڈل ٹاون صاحبزادہ یوسف،اے سی سٹی رائے بابر،زیر تربیت پاس افسران و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے سکیورٹی،میونسپل انتظامات اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔کمشنر نے کہا کہ تمام محکموں کیجانب سے انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں،جلوس برووقت برآمد ہورہے ہیں۔انہوں نے تمام محکموں کے افسران کے ہمراہ جلوس روٹ  کا پیدل دورہ بھی کیا۔انھوں نے کہا کہ محرم جلوس روٹس مکمل طور پر کلیئر ہیں،انتظامیہ جلوس منتظمین سے مکمل رابطے میں ہے۔تمام میونسپل محکمے،ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں،تمام محکموں کے فوکل پرسنز جلوس روٹ پر موجود ہیں اور منتظمین سے رابطے میں ہیں۔

کمشنر لاہور نے جلوس میں داخلے کیلئے چیکنگ ایس اوپیز  کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور کو شادامان قصر بتول و پانڈو سٹریٹ  اسلام پورہ جلوس کے روٹ کے داخلی و اختتامی روٹ پر بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے کہا کہ جلوس بروقت برآمد ہورہے  ہیں،اپنے وقت پر اختتام پزیر ہونگے۔