ملک کے بیشتر علاقوں میں  آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان؛ محکمہ موسمیات

16

 

اسلام آباد، 22جولائی (اے پی پی ):محکمہ موسمیات کے مطابق آج  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس  رہا   تاہم شام میں سندھ ،جنوبی  اورمشرقی بلوچستان ، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد ،بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

منگل کے روز کشمیر، اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، مشرقی اور جنوبی بلوچستان اور زیریں سندھ میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ   ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔