اسلام آباد،22جولائی (اے پی پی): ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے حوالے سے رپورٹ ‘ڈیجیٹل ایکوسسٹم ڈائیگناسٹک رپورٹ’ کی لانچنگ تقریب پیر کو یہاں منعقد ہوئی ۔ تقریب کا انعقاد ایس ڈی پی آئی اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) نے کیا۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔
تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے کہاہے کہ ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کے لئے اقدامات جاری ہیں، وزارت آئی ٹی ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کے لئے کام کر رہی ہے، اکانومی، گورننس، سوسائٹی کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔