کوہلو؛ڈپٹی کمشنر اور کمانڈنٹ ایف سی کی سربراہی میں کھلی کچہری منعقد

22

کوہلو،23 جولائی (اے پی پی ):وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈرز کے ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کوہلو اور کمانڈنٹ ایف سی کی جانب سے کھلی کچہری ایف سی کینٹ کوہلو میں منعقد کی گئی،کھلی کچہری میں دور دراز علاقوں سے آئے شہریوں نے بجلی،تعلیم، پبلک لائبریری، ،شہر میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال،سول ہسپتال میں ادویات کے فقدان،لیڈی میڈیکل ڈاکٹرز کی عدم تعیناتیوں ،سکولوں کی بندش ،پولیس اسٹیشنوں کی کمی،نادرا آفس میں عدم سہولیات،گرلز کالج کی تعمیر، کوہلو سبی روڈ اور  نیٹ ورک سمیت دیگر بنیادی مسائل  پیش کئے ۔

 ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل بلوچ نے بیشتر مسائل کے فوری حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عقیل بلوچ نے کہا کہ عوام کو بےشمار مسائل کا سامنا ہے، مسائل کے فوری حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، ہماری اولین ترجیح ہے کہ کوہلو کے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کریں۔

کمانڈنٹ میوند رائفل بریگیڈ کرنل بابر خلیل نے امن و امان میں قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دیرپا امن کے لئے عمائدین اور علاقے کے لوگوں کا تعاون فورسز کے ساتھ جاری رہے اور سب مل کر علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔