وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق دو روزہ دورے پر کوٹلی پہنچ گئے

16

 کوٹلی،23 جولائی (اے پی پی): وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق دو روزہ دورے پر کوٹلی پہنچ گئے، کوٹلی سے فتح پور تھکیالہ جاتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا لوگوں کی جانب سے استقبال کیا گیا۔

وزیر اعظم آزادکشمیر نے 4 کروڑ 85 لاکھ کی لاگت کے امپرومنٹ و ری کنڈیشنگ منصوبہ قمروٹی سپلائی بازار تا سیکڑ گلی روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،یہ منصوبہ دو سال کی مدت میں مکمل ہوگا۔

 اس موقع پر سینئر وزیر کرنل (ر) وقار نور ، وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی ،وزیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفر وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔