اسلام آباد، 24 جولائی(اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہےگا۔کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، اسلام آباد، جنوب مشرقی سندھ، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): اسلام آباد (سید پور 51، زیروپوائنٹ 20، گولڑہ 19، بوکرا 06، ایئرپورٹ 04)، راولپنڈی (شمس آباد 41، چکلالہ ایئرپورٹ 26، کچہری 07)، بہاولنگر 40، شیخوپورہ 16، لاہور (سٹی 12 ، ایئرپورٹ 02)، جوہرآباد، اوکاڑہ 10، اٹک 06، فیصل آباد 04، ساہیوال، نارووال 02، سندھ: تھرپارکر (نگرپارکر 31، چھاچھرو 24، کلوئی 15، ڈیپلو 06)، خیبرپختونخوا: بنوں 15،مالم جبہ07، سیدوشریف04،دروش01، کشمیر، مظفرآباد( سٹی 03، ایئرپورٹ 02) اور راولاکوٹ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین 47، نوکنڈی، سبی 46اور جیکب آباد میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔