مریم اورنگزیب سے مسلم لیگ(ن) کے ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں

11

لاہور،27جولائی (اے پی پی):سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ارکان پنجاب اسمبلی نے ہفتہ کے روز ملاقاتیں کیں۔سینئر صوبائی وزیر سے چوہدری محمد اشرف، ملک غضنفر عباس چھینہ، ذوالفقار علی، محسن شاہنواز رانجھانے الگ الگ ملاقات کی۔شیر علی گورچانی، سلطان حیدر، امیر سیال، احمد رضا مانیکا، علی حسین خان، ملک شہریار کی بھی سینئر وزیر پنجاب سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کرنے والوں میں چوہدری خالد محمود جگا، فدا حسین وٹو، آصف خان، محترمہ شفا سعید بھی شامل تھے نیز رانا عبدالمنان، کوثر جاوید، آغاز علی حیدر اور احمد اقبال کی بھی مریم اورنگزیب سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صوبے کی ترقی، حلقوں میں تعمیراتی منصوبوں اور سماجی بہبود کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔

ارکان اسمبلی نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی طرف سے صوبے کی تیز رفتار ترقی کے لئے اقدامات کو سراہا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے صوبے کی ترقی میں بھرپور معاونت پر ارکان اسمبلی کو خراج تحسین پیش کیا۔