مری ،28 جولائی (اے پی پی ):ملکہ کوہسار مری شہراور گردونواح سمیت گلیات مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ہے ، یہاں آ ئے سیاح اس برساتی موسم سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔
عرصہ سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے پانی کے چشمے خشک ہو گئے تھے اور پینے کے پانی کی قلت پائی جاری تھی ۔بارش سے گرمی کے ستائے عوام لطف اندوز ہو رہے ہیں اور پانی کے خشک چشموں سے پانی میسر آ نے کی امیدیں بھر آ ئی ہیں۔