گرین اینڈ کلین سکھر مہم،دادو کینال کے کنارے پر پودے لگائے گئے

17

سکھر،29جولائی(اے پی پی):روٹری کلب اور سوشل سوسائٹی کے کارکنوں نے محکمہ جنگلات کے تعاون سے گرین اینڈ کلین سکھر مہم کے تحت دادو کینال کے کنارے پر پودے لگائے،اس موقع پر گورنر روٹری کلب پاکستان محمد رضوان ادیحہ،شکیل احمد قائمخانی،شائستہ کھوسو، محمد سلیم راؤ،رفیق احمد مکو اور دیگر نے نیم،ٹالہی،بیدمشک کے درخت اور پودے لگائے۔

 اس موقع پر گورنر روٹری کلب پاکستان محمد رضوان ادیحہ نے تقریب میں  بات کرتے ہوئے  کہا کہ اربن فاریسٹ میں لگائے گئے پھولوں، درختوں اور جھاڑیوں کی مناسب دیکھ بھال کرتے ہوئے انہیں وقت پر پانی اور کھاد فراہم کرنے کا خاص خیال رکھا جائے۔ گلوبل وارمنگ کے ساتھ ساتھ قدرتی حسن اور ارد گرد کے ماحول کو بھی انسان دوست بنانے میں مدد مل سکتی ہے، زمین کی خوبصورتی میں اضافے کے علاوہ درخت انسانوں اور دیگر جانداروں کی بقا میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک درخت لگانے سے انسان زمین پر زندگی جاری رکھنے کی امید پیدا کرتا ہے، اس لیے درخت لگانے کو بہت اہمیت دی جاتی ہے اورکہا کہ  چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے سڑکوں اور نہروں کے کنارے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، خطرناک طوفانوں، بارشوں کے باعث دریائی سیلاب اور شہری سیلاب کے علاوہ زمین پر آبپاشی کے عمل کو جاری رکھتے ہیں۔