گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے بشپ آف لاہور ندیم کامران کی قیادت میں وفد کی ملاقات

20

لاہور،30جولائی (اے پی پی ): گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے بشپ آف لاہور ندیم کامران کی قیادت میں وفد نے منگل کو یہاں  ملاقات کی۔وفد میں  امانت برکت،سائرس بھٹی، ریورنڈ قیصر، ریورنڈ زمان سلطان اور دیگر شامل تھے۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ مسیحی برادری ملک کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔رواداری ،مذہبی برداشت اور حسن معاشرت سے ایک  مثالی معاشرے کی تشکیل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے اقلیتوں، طلباء ، پارٹی ورکرز سمیت عوام کے لیے کھلے ہیں۔

وفد نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔گورنر پنجاب نے وفد کو مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔