ساہیوال، 31 جولائی(اے پی پی):پاسپورٹ آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات پر لوگوں کے مسائل ڈائریکٹر پنجاب زون خالد عباس نے سنےاور ان کو حل کرنے کے اقدام کئے۔
ساہیوال ریجنل پاسپورٹ آفس میں پاسپورٹ ڈائریکٹر اور زونل ہیڈ خالد عباس نے کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنےاورکہا کے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہیں،سیاہی وافر مقدار میں موجود ہے ، پاسپورٹ لیمینش پرچیزنگ اور پرنٹنگ مشین کپیسٹی کم ہونے کے مسائل درپیش تھے جن کو حل کر لیا ہے اور جلد پاسپورٹ لوگوں کو میسر ہوں گے اور کہا کہ لوگوں کو ای پاسپورٹ بنوانا چاہیے جو کو ٹائم پر ڈیلیور ہو رہا ہے اور آنےوالے وقت میں ای پاسپورٹ زیادہ مؤثر اور کار آمد ہو گا۔
a