سیکرٹری فوڈ پنجاب معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت محکمانہ امور کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے بارے اجلاس

12

لاہور ،31 جولائی (اے پی پی): سیکرٹری فوڈ پنجاب معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت محکمانہ امور کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے بارے اجلاس منعقد ہوا۔

فوڈ ڈیپارٹمنٹ پنجاب، فوڈ اتھارٹی اور کین کمشنر کے روزمرہ امور کو ڈیجیٹلائز کیے جانے پر بریف کیا گیا۔ آپریشنل کارروائیوں،  لائسنسنگ، ایڈمن اور دیگر ونگز کی رپورٹس کو آن لائن کیا جائے گا۔ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی ایپلی کیشن میں مزید اصلاحات کی منظوری دی گئی۔

 سیکرٹری فوڈ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آئی ٹی سسٹم کو مزید فعال کیا جائے گا۔ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے کین کمشنر کے امور کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ تمام محکموں کی پیپر لیس پالیسی بارے پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی، معظم اقبال سپرا کا کہنا تھا کہ محکمانہ امور میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ افسران اور عملے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کروایا جائے گا۔ ڈائریکٹر فوڈ پنجاب، ڈی جی فوڈ اتھارٹی، ایڈیشنل سیکرٹریز ،ڈپٹی سیکرٹریز اور دیگر  شریک تھے۔