صحبت پور، 05 اگست(اےپی پی):ملک بھر کی طرح پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں ضلعی انتظامیہ صحبت پور کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین،ایس پی صحبت پور غلام حسین باجوئی کی قیادت میں مین چوک صحبت پور سے ڈپٹی کمشنر آفس تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شرکاء نےکشمیر بنے گا پاکستان،پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، اس موقع پر شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز، پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا آفیسران نے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،ہم پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، کشمیری بھائیوں پر بھارتی مظالم پر پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، بھارت آج بھی کشمیری عوام پر ظلم و بربریت ڈھا رہا ہے اور اقوام متحدہ کی کشمیر کے حق خود ارادیت کے متعلق قرارداد پر عمل درآمد کروانا ہے تاکہ کشمیری عوام آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر سکے۔اس موقع پر ضلعی افسران، اساتذہ، طالب علم، شہریوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔