پشاور،05 اگست (اے پی پی ): یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے بلائے گئے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت شروع ہو گیا ہے ۔ بابر سلیم سواتی نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر منانے کیلئے یہ اجلاس بلا یا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیر کے حوالے سے ایوان میں بات ہوگی، قرادادیں پاس ہونگی، کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے قراداد رکن صوبائی اسمبلی جلال خان نے پیش کی۔جلال خان نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم زیادتی کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ رکن صوبائی شیر علی افریدی نے بھی کشمیریوں کے حق میں قراداد جمع کی۔