مری، 05 اگست (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مری میں ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں سکول کے طلباء نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے درج تھے ۔ریلی میں شریک عوام نے بھارت کیخلاف نعرے بازی کی۔ریلی جی پی او چوک سے شروع ہو کر مرحبا چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔