لاہور، 5 اگست (اے پی پی):پنجاب حکومت کا اہم اقدام، پولیس ملازمین کیلئے شہدا پیکچ کی منظوری، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی کارروائیوں میں شہید ہونے والے پولیس ملازمین سمیت 17 پولیس شہدا کیلئے گرانٹ و گھر دینے کی منظوری دی گئی۔
صوبائی وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں اجلاس منعقد ہوا ۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل، ایڈیشنل آئی جی ریاض نزیر، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عدنان شہزاد، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین اور متعلقہ افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی کارروائیوں میں شہدائے پولیس سب انسپکٹر محمد ارشد، کانسٹیبل غلام رسول اور کانسٹیبل اسماعیل روف کیلئے پیکچ ون کے تحت گرانٹ کی منظوری ڈی گئی جبکہ دیگر واقعات میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر محمد شفیق، اے ایس آئی محمد اکرم، کانسٹیبل محمد شہزاد، کانسٹیبل محمد بلال، کانسٹیبل محسن بلال، کانسٹیبل عمران حیدر، کانسٹیبل غضنفر محمود، کانسٹیبل محمد عدنان، شفیق احمد، عاشق حسین، ذیشان خرم کو پیکج ٹو کے تحت گرانٹ دینے کی منظوری دی گئی ۔
اجلاس میں انسپکٹر سید ضیغم عباس، ٹریفک وارڈن محمد علی رضا اور کانسٹیبل عاشق علی کو پیکچ تھری کے تحت گرانٹ دینے کی منظوری پیکچ ون کے تحت شہید سب انسپکٹر کی فیملی کو سوا کروڑ روپے، گھر کے لیے 1 کروڑ 75 لاکھ روپے اور ٹرانسپورٹ الاونس 35 ہزار روپے دیا جائے گاپیکچ ون کے شہید کانسٹیبل کی فیملی کو 1 کروڑ، گھر کے 1 کروڑ 35 لاکھ اور ٹرانسپورٹ الاونس بیس ہزار روپے ملے گاپیکچ ٹو کے شہید کانسٹیبل کی فیملی کو 40 لاکھ، گھر کیلئے 1 کروڑ 35 لاکھ روپے ملیں گےپیکچ ٹو اے ایس آئی اور سب انسپکٹر کی فیملی کو 50 لاکھ اور گھر کیلئے 1 کروڑ 75 لاکھ روپے ملیں گے پیکج تھری کے شہید کانسٹیبل کی فیملی کو 30 لاکھ اور پندرہ ہزار ٹرانسپورٹ الاونس ملے گاپیکچ تھری کے شہید انسپکٹر کی فیملی کو 45 لاکھ اور 37 ہزار 500 ٹرانسپورٹ الاونس ملے گا۔
صوبائی وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، رات کے اوقات میں حادثات سے بچاؤ کیلئے پولیس ملازمین کی وردی پر ریفلکٹر بینڈ استعمال کریں۔