پشاور،07 اگست (اے پی پی ):ٹرانس پشاور کی عوام کے ساتھ مل کر جشن آزادی منانے کی خصوصی تیاریاں جاری ہیں۔ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل نے کہا کہ جسن آزادی کے موقع پر بسوں اور سٹیشنز کو خوبصورت جھنڈیوں اور لائٹوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ دو بی آر ٹی بسوں کو خصوصی طور پر سبز ہلالی پرچم سے سجایا گیا ہے،دونوں بسوں کو کوریڈور کے اندر اورمختلف فیڈر روٹس پر چلایا جائے گا،بسوں کو باہر اور اندر سے یوم آزادی کی مناسبت سے سجایا گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سالوں کے برعکس اس دفعہ ون وژن مٹیریل استعمال کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو سہولت رہےاور یہ بسیں پورے سال چلائی جائیں گی ،بی آر ٹی کے سٹیشنز کو بھی اندر اور باہر سے سجایا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سٹیشنز پر بچوں کیلئے فیس پینٹنگ اور دیگر ایکٹوٹیز کا خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا ہے۔ سٹیشنر پر ساؤنڈ سسٹمز پر ملی نغموں اور دھنوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔