خیرپور؛قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے  خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،اسسٹنٹ کمشنر

21

خیرپور،08اگست(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر محمد ارسلان پھلپوٹو نے دکانداروں،ہوٹل مالکان،پیزا شاپس اور دیگر کو سختی سے متنبہ کیا کہ آئندہ بھی ایسے دورے کیے جائیں گے جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یہ بات انہوں نےمختیارکارعبدالحکیم دھاریجو،شیراز پھلپوٹو اور سندھ فوڈ اتھارٹی کے سیفٹی آفیسرعبداللہ اجن کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا،دورے کے دوران کھانے پینے کی اشیاء، کھانے کے تیل،دودھ کی دکانوں اور بیکریوں پر مضر صحت اشیاءکے فروخت کرنے پر دکانداروں،پیزا شاپس،ہوٹلوں اور دیگر دوکانوں پر اشیاءچیک کیں جہاں سندھ فوڈ اتھارٹی اور روینیو قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی،قانون کی خلاف ورزی پر تیل کا ڈپو سیل کرکے 6 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کردیا۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کے عبداللہ اجن نے بتایا کہ کھانے کا تیل زیادہ عرصہ رکھنے اور استعمال کرنے سے کینسر کا مرض لاحق ہوجاتا ہے جبکہ دیگر بیکری کے اشیاءمیں پھپھوندی لگ جاتی ہے اور وہ استعمال کرنے سے مختلف انتہائی مضر بیماریاں جنم لیتی ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کہ وہ کھانے پینے کی اشیاءکے استعمال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔