پاک ـ بھارت گنڈاسنگھ  بارڈرپرجھنڈا اتارنےکی خوبصورت تقریب

36

قصور،20جنوری (اے پی پی): پاکستان اور بھارت کے درمیان واقع گنڈاسنگھ  بارڈرپر روزانہ جھنڈا اتارنےکی خوبصورت تقریب کا اہتمام کیاجاتاہے، جہاں اللہ اکبر اورپاکستان زندہ بادکے فلگ شگاف نعروں کے بیچ و بیچ پاکستان رینجرزکے جوان شاندار پریڈ کا مظاہرہ  بھی کرتے ہیں۔

 یہ تقریب واہگہ بارڈر لاہور کی تقریب سے زیادہ گہری ہوتی ہے اور اس میں سرحد کے دونوں طرف کے مقامی افراد سمیت پورے پاکستان اور بیرون ممالک سے بھی لوگ آتے ہیں اور روزانہ شاندارپریڈکے موقع پردونوں طرف سے عوام کا جم غفیرقابل دیدہوتاہے۔

تقریب کے موقع پر پاکستان رینجرزکے جوانوں کا جوش وخروش دیکھنے کے قابل ہوتاہے۔ننھے منھے بچے بھی پاکستان رینجرزکے جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے آتے ہیں اور ہاتھ میں جھنڈاپکڑے لہراتے دکھائی دیتے ہیں۔