پرنس کریم آغا خان مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام

0

اسلام آباد، 18فروری(اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے اسماعیلی مرکز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
وفاقی وزیر نے پرنس کریم آغا خان مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا اور انکے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ آغا خان مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے ادارے ملک کے مختلف شعبوں میں شاندار کام کر رہے ہیں،آغا خان نے صحت اور تعلیم کے میدان میں جو اقدامات اٹھائے، وہ ایک روشن مثال ہیں۔ان کی سماجی، تعلیمی اور فلاحی خدمات قابل تحسین ہیں۔
گلگت بلتستان اور چترال میں پرنس آغا خان کی خدمات تاریخی ہیں۔ اآغا خان یونیورسٹی اور آغا خان ہسپتال کا قیام پاکستان کے لوگوں کے لیے منفرد نمونہ ہے۔
سابق وزیراعلیٰ اور مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔