وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سالانہ 1 لاکھ گھروں کی تکمیل کا ہدف پورا کرنا ہے: وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین

1

لاہور 27 فروری (اے پی پی):صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین سے ڈی جی پنجاب  ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سکندر ذیشان نے ملاقات کی اور اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی پیش رفت بارے آگاہ کیا۔

 سکندر ذیشان نے بتایا کہ صوبہ بھر میں 5500 گھر تکمیل کے قریب ہیں۔ وزیر ہاؤسنگ نے ڈی جی پھاٹا کو  زیر تعمیر گھروں کے مالکان سے فیڈ بیک لینے کی ہدایات دی اور کہا کہ شکایات سیل مزید فعال بنایا جائے۔

 وزیر ہاؤسنگ نے ہدایت دی کہ قرض حاصل کرنے کیلئے پراسیسنگ عمل میں درپیش مسائل کو بھی جلد دور کیا جائے،  وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے الائیڈ اداروں کے ماہانہ اہداف کو بھی بڑھانے کی ہدایت دی۔

 بلال یاسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سالانہ 1 لاکھ گھروں کی تکمیل کا ہدف پورا کرنا ہے، عوامی ریلیف کے منصوبوں میں دیر یا کوتاہی نہ برتی جائے۔

 ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی  نے کہا کہ 15 ہزار افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے قرض جاری ہوچکے ہیں، درخواستوں کی سکریننگ کے عمل کو تیز کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔