کمشنر ملتان ڈویژن کی زیر صدارت شہر میں بس سٹاپ بنانے بارے جائزہ اجلاس

2

ملتان05 مارچ(اے پی پی):

کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت شہر میں بس سٹاپ بنانے بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سفری سہولتوں میں بہتری کیلئے نئے بس سٹاپ بنانے کے حوالے سے تجاویز زیر غور آئیں۔

کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ تمام بس سٹاپس کے انفراسٹرکچر میں شہر اولیاء کی گرمی کو مدنظر رکھا جائے۔ بس سٹاپس کے ڈیزائن میں ملتان کی ثقافت کو مدنظر رکھا جائے۔بس سٹاپس کے لیے موزوں مقامات کا تعین ،جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔ بس سٹاپس کو بینچز، شیڈز اور معلوماتی سائن بورڈز سے مزین کیا جائے۔

عامر کریم خاں نے منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ایم ڈی اے کو مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی۔ڈی جی ایم ڈی رانا سلیم نے 11 بس سٹاپس پر کام شروع کرنے بارے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ بس سٹاپس کو گرمیوں سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا۔

اجلاس میں شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے، عوام کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے اور بس سٹاپس کی مناسب جگہوں پر تعمیر کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں جبکہ شہریوں کی رائے اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک جامع منصوبہ ترتیب دینے پر اتفاق ہوا۔ ایم ڈی اے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔