ہارون اختر خان نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار کا عہدہ سنبھال لیا

2

اسلام آباد، 10 مارچ (اے پی ی): ہارون اختر خان نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار کا عہدہ آج بروز پیر سنبھال لیا۔ اس موقع پر انہیں وفاقی سیکرٹری کی جانب سے وزارت کے مختلف محکموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ہارون اختر خان نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق صنعتی ترقی مجموعی اقتصادی ترقی کے لیے فیصلہ کن حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں وزارت صنعت و پیداوار ملک میں صنعتی ترقی کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ صنعتوں کی ترقی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ملکی معیشت کو مستحکم اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صنعتی ترقی کے بغیر پائیدار اقتصادی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، اور اس حوالے سے تمام متعلقہ ادارے مل کر کام کریں گے۔