ملتان،11مارچ(اے پی پی):وٹامن سی سے بھرپور بے پناہ طبی فوائد سے مالامال سٹرابری دیکھنے میں خوبصورت ذائقے میں منفرد اور سائز میں چھوٹی بڑی ہوتی ہے اس کی کاشت جس میں بڑی محنت کی ضرورت ہوتی ہے، کاشتکاروں کو اس پھل کی کاشت کیلئے بڑے ناز و نخرے اٹھانے پڑتے ہیں جوکہ ایک خاص طریقے سے زمین میں تیار کی جاتی ہے تین ماہ کی کڑی محنت سے یہ پھل موسم بہار میں منڈیوں کی زینت بنتا ہے،
دریا چناب کے کنارے سٹرابک کے کھیتوں میں پھل لذت اور مٹھاس میں اپنا ثانی نہیں رکھتی، یہ منافع بخش ہونے کے ساتھ ساتھ فوائد سے مالامال پھل ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق قلب ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرتا ہے اور یہ کینسر کے امراض کے لیے انتہائی مفید ہے اور اس میں وٹامن سی بھی وافر مقدار میں ہے اور یہ خصوصا سکن کے لیے بہت مفید ہے لہذا سٹرابری کھائیں صحت اور ذائقہ دونوں پائیں ۔