12 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز :منیب الرحمٰن نے پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

3

ٹیورین (اٹلی)،13 مارچ(اے پی پی) پاکستان کے منیب الرحمٰن نے 12 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز کے کراس کنٹری اسکینگ ایونٹ میں مردوں کی 50  میٹر ریس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ پاکستان کی  روینہ قربان نے خواتین کی 50میٹر ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئےسلور  میڈل اپنے نام کیا۔

 گولڈمیڈلسٹ اور  خیبرپختونخواہ کے شہرصوابی سے تعلق رکھنے والے منیب الرحمٰن کاکہنا تھا کہ پہلی بار ورلڈ ونٹر گیمز میں حصہ لیا ہے جس کیلئے پچھلے سات  سال سے تیاری کررہا تھا میرے کوچز شمائلہ ارم  اور  محمد سلیم نے میری ٹریننگ پر بھرپورتوجہ دی خواہش ہے کہ آنے والے انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کیلئے مزید میڈلز جیت سکوں۔

ورلڈونٹرگیمز میں  سنو شوئنگ 200 میٹر کی ریس میں پاکستان کے صبور احمداورعلی رضا نےکانسی کا تمغہ جیت لیامناہل نے چوتھی۔تبسم ناصر اورشاہ گالون پانچویں۔آفاق خان: چھٹی اوراقرا اکرم نے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔