کوئٹہ۔ 13 مارچ (اے پی پی):جعفرایکسپریس واقعہ میں شہیدہونے والے 2ریلوے ملازمین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔جمعرات کو سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والے محکمہ ریلوے کے 2ملازمین کانسٹیبل شمروز خان اور کیرج اسٹاف ممتاز کی نماز جنازہ ریلوے ہاکی گرائونڈ میں ادا کردی گئیں ،نماز جنازہ میں پاکستان ریلویز کے سیکرٹری/چیئرمین سید مظہر علی شاہ ،آئی جی پاکستان ریلوے پولیس محمد طاہر رائے ودیگر آفیسران نے شرکت کی ۔ ریلوے پولیس کی جانب سے شہید ہونے والے ملازمین کو گارڈ آف اونر بھی پیش کیاگیا۔