کرائسٹ چرچ، 14 مارچ(اے پی پی): پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ،ٹی ٹونٹی سیریز کےلئے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پاکستان کی ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن منعقد ہوا۔
قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ نے کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں پریکٹس سے دورے کا آغاز کیا۔ کھلاڑیوں نے نیٹ میں بیٹنگ اور باؤلنگ پریکٹس سے پہلے ایکسر سائز ڈرلز میں بھی حصہ بھی لیا۔
پاکستان کی ٹیم مقامی وقت کے مطابق کل 1 بجے بھی پریکٹس شروع کرے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔