اسلام آباد،14 فروری(اے پی پی ): ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 ٹرافی ٹور، ٹرافی کا نام رکھا گیا ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ٹرافی کا پاکستان ٹور کیا جارہا ہے، ٹرافی کا یہ دورہ ، حیدرآباد اور کراچی سے شروع ہوگا۔
ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان کے 11 شہروں کا سفر کرے گی۔ ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلے میں، ٹرافی حیدرآباد اور کراچی کے مختلف مقامات پر 15 مارچ تک دکھائی جائے گی۔
حیدرآباد اور کراچی کے بعد ٹرافی لاہور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد کا سفر کرے گی۔ٹرافی ٹور کے دوسرے مرحلے کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایچ بی ایل پی ایس ایل سلمان نصیر کے مطابق ٹرافی ٹور پاکستان کی ثقافت اور کرکٹ کے گہرے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
ہمارے شائقین ایچ بی ایل پی ایس ایل کا دل اور روح ہیں۔