اسلام آباد،17 مارچ(اے پی پی ): چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جناح اسکوائر اور طیب اردگان انٹرچینج منصوبوں کی لینڈ سکیپنگ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے جناح اسکوائر اور طیب اردگان انٹرچینج کے منصوبوں کو خوبصورت اور دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ دونوں انٹرچینجز کے لیے مختلف اور خوبصورت ڈیزائنز پیش کیے جائیں۔
انہوں نے آرکیٹیکٹس کو منصوبوں کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے تھری ڈی ڈیزائنز تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ چیرمیں سی ڈی نے ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں میں تعمیر کیے گئے انڈر پاسز کو جدید اور خوبصورت ایل ای ڈی لائٹس سے مزین کیا جائے تاکہ نہ صرف روشنی کا مناسب بندوبست ہو بلکہ انڈر پاس کو موثر لینڈ سکیپنگ کے زریعے مزید خوبصورت بنایا جائے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے لینڈ سکیپنگ کے لیے جامع اور پائیدار اور قابل عمل ڈیزائن بنانے کی ہدایت کی، اور دونوں انڈر پاسز کو کم سے کم وقت میں طویل المدت بنیادوں پر جدید خطوط پر استوار کرنے کی تاکید کی۔ محمد علی رندھاوا نے جناح سکوئر انٹرچینج منصوبے کی لینڈ سکیپنگ پاکستان کی جہدوجہد آزادی کی تاریخ اور تاریخی مقامات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرنے کی ہدایت کی۔
چیرمیں سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ دونوں انٹرچینجز کو نہ صرف خوبصورت بنایا جائے گا بلکہ ان کی لینڈ سکیپنگ کو جدید اور پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جائے گا۔ دونوں منصوبوں کی لینڈ سکیپنگ سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر نے میں مدد ملے گی۔