حفظان صحت کے رہنما اصولوں پر عمل کر کے سحر و افطار میں مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے،ڈاکٹر خواجہ توصیف اظہر

1

سرگودھا 17 مارچ (اے پی پی ): میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر خواجہ توصیف اظہرنے کہا ہے کہ  حفظان صحت کے رہنما اصولوں پر عمل کر کے سحر و افطار میں مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا نصف ماہ گزر چکا ہے اور یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ زیادہ تر لوگ بشمول بچے، بڑے، بزرگ سحر اور افطار کے اوقات میں غذائیت میں بے ضابطگی اور بے قاعدگی کی وجہ سے مختلف امراض جیسا کہ معدہ کی تیزابیت، بد ہضمی، گیس ٹربل، اور فشار خون کا شکار ہو رہے ہیں، بیماریوں سے بچنے کے لئے ہمیں حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیئے۔