نوشہرہ ورکاں،17 مارچ( اے پی پی):انسانی خوراک اور صحت کے لیے بے شمار پھل اللہ کی قدرت سے دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں۔ جن میں خوش ذائقہ ، خوش شکل طبی فوائد کا حامل پھل سٹابری اپنی مثال آپ ہے، جو ا س وقت ملک بھر کی مارکیٹوں میں موجودہے۔
سٹابری کی کاشت ماہ دسمبر سرد موسم والے علاقوں میں کی جاتی ہےاور فروری کے اواخر یہ پھل تیار ہو کر مارکیٹوں میں دیگر پھلوں کے ساتھ دکانوں اور ریڑھیوں کی زینت بن جاتا ہے۔
سٹابری کا بیل نما پودا انتہائی نازک اور پرورش کے دوران انتہائی نگہداشت کے علاوہ مختلف قسم کی کھادیں ڈالکر تیار ہوتا ہے کھیت کی کھلیوں پر لگائی جانے والی سٹابری خوبصورت پھل اور خوش ذائقہ تصور کی جاتی ہے ۔
سٹابری کو کاٹ کر نمک لگا کر کھانے کے علاوہ دودھ میں گرائنڈ کر کے اور چینی ملا کر مربع بھی بنایا جا سکتا ہے ۔ علاوہ ازیں اس کو مختلف انداز میں نوش فرمانے کیلئے تیار کیا جاتا ہے۔
سٹابری کا پھل تیار ہونے کے بعد اسکو کھیت سے اٹھانے کے لیے محنت کش خواتین اور مرد حضرات کو لیبر پر لگایا جاتا ہے اور ابتدائی دنوں میں یہ پھل کافی نفع بخش ثابت ہوتا ہے ۔
سٹابری کا پودا پانچ سے دس روپے میں شمالی علاقہ جات سے پنجاب اور دیگر صوبوں میں لایا جاتا ہے اور کھیت کی کھیلیوں پر پلاسٹک کور کر کے جڑی بوٹیوں سے بچنے کی تدبیر بھی اپنائی جاتی ہے اور زمین سے سو فیصد خوراک کا حصول بھی ممکن بنایاجاتا ہے ۔