اسلام آباد، 20 اپریل (اے پی پی): وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے جمعرات کو گیٹس فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے پولیو مائیکل گیلوے کی ملاقات ہوئی۔ وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق، مائیکل گیلوے نے وزیر صحت کو وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیر صحت نے پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں بل گیٹس اور ان کی ٹیم کے مؤثر کردار کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ ’پولیو کا مکمل خاتمہ قومی ترجیح ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف مسلسل جائزہ اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں، اور ان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر لیا گیا ہے۔