سینئر لیگی رہنما ساجدہ فاروق تارڑ کا حلقہ این اے 127 میں مصروف دن، لوگوں کی غمی میں شریک ہوئیں اور ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا

41

لاہور، 08 اپریل (اے پی پی ):سینئر لیگی رہنما ساجدہ فاروق تارڑ نے  حلقہ این اے 127 میں مصروف دن گزارا ، لوگوں کی غمی میں شریک ہوئیں اور ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔وہ   یوسی 226 بہار کالونی کے سنیئر کارکن اعظم گھرکی  کی رہائش گاہ پر  گئیں اور   ان کے داماد کی وفات پر تعزیت کی اور  مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

ساجدہ فاروق تارڑ بہار کالونی میں لیگی  کارکن  رضیہ بی بی  کے گھر گئیں اور  ان کے بھتیجے کی وفات پر تعزیت کی۔  اس کے بعد وہ   یوسی 225  میں لیگی کارکن   مہر رضوان  کی رہائش گاہ پر  گئیں اور  ان کی چچی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی  کی ۔ساجدہ فاروق تارڑ  یوسی 228  میں جنرل کونسلر فرینہ شریف کے گھرگئیں اور  ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔  جس کے بعد وہ  یوسی 236 بھی گئیں  جہاں انہوں نے سینئر لیگی کارکن ذکیہ کی بہن کی وفات پر تعزیت کی اور ا  ن کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا   کی۔ سینئر لیگی رہنما نے  یو سی 227  میں آصف انصاری کے گھر  جا کر ان کی بھابھی کی وفات پر  تعزیت بھی کی۔

ساجدہ فاروق تارڑ نے گرین ٹاون  کی یوسی 236 میں گلی کا افتتاح بھی کیا۔ حلقہ کی کثیر تعداد موقع پر موجود تھی۔  اس موقع پر پی ایس او شہباز طالب ، خواتین کوآرڈینیٹر رابعہ افضل اور  صدر پی پی 161 مہوش ارشد بھی موجود تھیں۔