ملتان، 09 اپریل (اے پی پی):ملتان میں تین ماڈل روڈز کا قیام ، سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ماڈل روڈز کے حوالے سے روڈ سیفٹی آگاہی مہم جاری ہے۔چیف ٹریفک پولیسی آفیسر سردار موارہن خان نے کہا ٹریفک پولیس ملتان اور پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس کے ایجوکیشن یونٹس نے مشترکہ طور پر بوسن روڈ پر روڈ سیفٹی قوانین کی آگاہی بارے موٹر سائیکل ریلی نکالی، ریلی کا مارٹ سے آغاز ہوا ، شرکاء نے ہیلمٹ و لین لائن بارے آگاہی بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور کہا ریلی کا مقصد موٹر سائیکل سوار دونوں افراد سے ہیلمٹ کی پاسداری کروانا اور انتہائی بائیں لین میں رہتے ہوئے ڈرائیونگ کرنا ہے۔
سردار موارہن خان نے کہاماڈل روڈز پر ٹریفک قوانین کی پاسداری کروانے سے ٹریفک ڈسپلن قائم ہو گا جس سے ٹریفک حادثات کا خاتمہ ہو سکے گا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملتان میں تین ماڈل روڈز کے قیام کےلئے سائن بورڈز، روڈ مارکنگ، روڈ فرنیچر، روڈ انجینئرنگ اور روڈ ریپئرنگ کا کام بھی جاری ہے۔