پنجاب حکومت کا ڈیجیٹل پنجاب کی جانب بڑا قدم،لاہور رنگ روڈ پر ڈیجیٹل چالان ادائیگی کا آغاز

0

 

لاہور، 10 اپریل (اے پی پی ): حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور رنگ روڈ  پر ڈیجیٹل چالان ادائیگی کا آغاز کر دیا گیا جس سے شہری چالان کی صورت میں کیو آر راست اور زندگی ایپ کے ذریعے چالان کی فوری اور آسانی ادائیگی کر سکیں گے۔ قبل ازیں شہریوں کو بینک جاکر قطار میں لگ کر ادائیگی کرنی پڑتی تھی۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد نے ڈیجیٹل چالان ادائیگی کا افتتاح کیا۔ چیئرمین رنگ روڑ اتھارٹی فیصل فرید، محمد عثمان اسپیشل  سیکرٹری سی اینڈ ڈیبلیو ، کونسل ممبرز اور ایف ڈیبلیو او کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے سی سی  ٹی وی کیمروں کی مدد سے رنگ روڑ کی سرویلنس کا جائزہ بھی لیا۔ ملک صہیب احمد نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے ہر قدم اٹھا رہے ہیں۔ رنگ روڑ اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب تک ہونے کے بعد سٹاف کی ٹیکنیکل ٹریننگ کی جائے گی۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات نے کہا کہ لاہور رنگ روڑ پر موثر آپریشن اور پیٹرولنگ کے لیے خراب گاڑیوں کو تبدیل کر رہے ہیں۔