ملتان، 13 اپریل (اے پی پی):ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے پاک گیٹ تا خونی برج فصیل کا ترقیاتی کاموں کا جا ئزہ لیا اور انہوں نے منصوبے کی جلد تکمیل کے احکامات جاری کئے اورگول باغ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کینٹینز کو سیل کر دیا گیا پارک میں واش رومز اور فوارے کی تزئین و آرائش کے احکامات جاری کر دیئے۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے گرین بیلٹس،چوکوں اور شاہراہوں کو خوبصورت بنا رہے ہیں پاک گیٹ تا خونی برج فصیل کو 2.67ملین کی لاگت سے خوبصورت بنا رہے ہیں۔پاک گیٹ تا خونی برج فصیل پر سرخ رنگ،فٹ باتھ کی مرمت،گملوں کو پینٹ،بینجز،ڈسٹ بن کی تنصیب اور خوبصورت لائیٹس کی تنصیب کی جا رہی ہے اس سے اندرون شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اُنہوں نے مزید کہا کہ گول باغ پارک میں واش رومز اور فوارے کو فعال کیا جا رہا ہے دونوں داخلی دروازے کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔ پارکوں میں موجود کینٹینز کو ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔پارکوں کے گرد تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی پارکوں،گرین بیلٹس اور چوکوں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔