اپپیکٹا کے زیر اہتمام پروموٹنگ گلوبل سٹیزن شپ ان ایجوکیشن کے موضوع پر چار روزہ کانفرنس کاآغاز

3

لاہور، 14 اپریل(اے پی پی): اپپیکٹا کے زیر اہتمام پروموٹنگ گلوبل سٹیزن شپ ان ایجوکیشن کے موضوع پر چار روزہ کانفرنس آج  بروز پیر سے شروع ہوگئی ہے۔سی ای او پیکٹا ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم   نے بتایا کہ ایجوکیشن کانفرنس 14 سے 17 اپریل 2025 تک جاری رہے گی۔ تعلیمی کانفرنس محکمہ سکول، یونیسکو، ایشیا پیسیفک سنٹر آف ایجوکیشن فار انٹرنیشنل انڈرسٹینڈنگ اور پیکٹا کے اشتراک سے منعقد ہوگی۔سی ای او پیکٹا نے کہا کہ کانفرنس میں میلبورن، کورین، سمیت دیگر جامعات کے ماہرین تعلیم اور ملکی سطح پر بھی نامور ماہرین تعلیم کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کریں گے اور کانفرنس پروموٹنگ گلوبل سٹیزن شپ ان ایجوکیشن کے موضوع پر مختلف نکات کا احاطہ کرے گی جبکہ تعلیمی کانفرنس میں نامور عالمی ماہرین تعلیم کے شرکاء کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے سیشنز ہوں گے۔ چیف ایگزیکٹو پیکٹا نے بتایا کہ 4 روزہ گلوبل سٹیزن شپ ان ایجوکیشن کانفرنس اپنی نوعیت کی منفرد تعلیمی ورکشاپ ہوگی۔