لاہور،21 اپریل(اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے یوم وفات پر مزار اقبال پر حاضری دی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک کی سالمیت، استحکام، ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے دعا کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔وزیرداخلہ نے وزیٹرز بک میں تاثرات درج کئے اور علامہ اقبال کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا علامہ اقبال کا احسان قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا پیغام امید، اتحاد اور خود داری کا ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار عملی زندگی میں کامیابی کی کنجی ہیں۔انکے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔