اسلام آباد ، 21اپریل ( اے پی پی): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روانڈا کے وزیر خارجہ اولیور جین پیٹرک کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان روانڈا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہے، روانڈا کے وزیر خارجہ کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو مذہبی مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ روانڈا پاکستان کی مصنوعات کے لیے پرکشش ملک ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ٹیکسٹائل، چاول سمیت دیگر مصنوعات کی برآمد میں عالمی پہچان کا حامل ہے اور روانڈا میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ ہے۔
ان مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک مختلف عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے رہیں گے۔روانڈا کے وزیر خارجہ نے اولیور جین پیٹرک پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستانی ہم منصب اسحاق دار اور دیگر حکام کا پرجوش استقبال پر شکر ادا کرتے ہیں۔
روانڈا نے کہا کہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں انتہائی مفید رہی ہے جس میں تجارت، سیاست اور عالمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، رواندہ اور پاکستان کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روانڈا پاکستان کے ساتھ اعلی سطح کے تبادلوں کے لیے پرعزم ہے۔
روانڈا نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اعلی سطح کے تبادلوں کے لیے پرعزم ہے اعلی سطح کے تبادلوں سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ پاکستان اور روانڈا عالمی امن مشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور روانڈا پاکستان کے عالمی اور خطے میں جاری امن کی کاوشوں کا معترف ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ روانڈا پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت کا حجم بڑھانا چاہتا ہے جس میں خاص طور پر روانڈا کی اعلی معیار کی چائے شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے روانڈا میں اپنی مصنوعات کو برامد کرنے کے وسیع مواقع موجود ہے۔