وفاقی وزیر خزانہ و محصولات کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر جن لیکون سے ملاقات

1

واشنگٹن ڈی سی، 24 اپریل (اے پی پی ):وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، جناب محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف۔ورلڈ بینک بہاری اجلاسوں کے موقع پر ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) کے صدر جناب جن لیکون سے ملاقات کی۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے AIIB کی طویل المدتی معاونت پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں پاکستان میں جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے بینک کی مالی معاونت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے موجودہ کیلنڈر سال کے دوران پانڈا بانڈ کے اولین اجرا کے لیے حکومت کی خواہش کا اظہار کیا اور بینک کے ساتھ روابط کو موجودہ رفتار سے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔