وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان سے ملاقات

2

واشنگٹن ڈی سی، 24 اپریل (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج واشنگٹن ڈی سی میں سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان سے ملاقات کی۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے سفر میں سعودی عرب کی طویل مدتی اور بھرپور حمایت، بالخصوص آئی ایم ایف پروگرام میں معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر کاربند رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آخر میں، وزیر خزانہ نے سعودی وزیر خزانہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔