اوکاڑہ، 25اپریل(اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن خوابوں سے تعبیر کی طرف گامزن ہے ضلعی انتظامیہ اوکاڑہ کے زیر اہتمام نجی میرج ہال میں “دھی رانی پروگرام “کے تحت پچاس جوڑے ازدواجی زندگی سے منسلک ہوگئے۔ تقریب کے مہمان اعزاز کمشنر ساہیوال ریجن شعیب سید ،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ رب نواز اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج تھے۔
ماں باپ کے سکون کی، بیٹیوں کے خوابوں کی تعبیر کے “دھی رانی” پروگرام کا انعقاد ایک ایسا کارخیر ہے جس کے تحت پچاس بیٹیوں کو ان کا حق، ان کا گھر، اور ان کا جیون ساتھی مل گئے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ان بیٹیوں کو ایک لاکھ نقدی سلامی کے طور پر دی گئی “دھی رانی” صرف ایک شادی کا پروگرام نہیں، بلکہ یہ ایک پیغام ہے کہ بیٹیاں بوجھ نہیں ہوتیں۔
کمشنر ساہیوال ریجن کا کہنا تھا کہ پچاس شادیاں، پچاس کہانیاں،پچاس خواب جو اب حقیقت بننے جا رہے ہیں ان بیٹیوں کے چہروں پر سجی خوشی دل سے نکلتی شکرگزاری جو لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں، اگر نیت صاف ہو جذبے سچے ہوں، تو معاشرہ خود بدلنے لگتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ان بیٹیوں کی آنے وا لی زندگی کیلئے دعا کی گئی ۔ والدین اور شرکاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس وژن کو خوب سراہا۔