صدر  مملکت آصف علی زرداری سے چین کے سفیر چیانگ زئے ڈون کی ملاقات

22

‎اسلام آباد، 5 مئی ( اے پی پی): ایوان صدر میں صدر  مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے ملاقات کی  ۔‎ ملاقات میں دو طرفہ اہمیت کے امور، خاص طور پر پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

‎ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‎بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے ۔ ‎ چینی سفیر نے چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار اور آزمودہ دوستی کا اعادہ کیا ۔‎

چینی  سفیر کا کہنا تھا کہ ‎دونوں ممالک “آہنی برادر” ہیں، ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا جبکہ  ‎چین جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی دونوں ممالک کی مشترکہ خواہش کے حصول کے لیے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا ۔

‎ صدر مملکت نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر چینی حکومت کی مسلسل حمایت کو سراہا۔