لاہور، 05مئی(اے پی پی): وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ سولرائزیشن آف ایگریکلچر ٹیوب ویلز پروگرام حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں سرِ فہرست ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایگریکلچر ہاؤس لاہور میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سولرائزیشن آف زرعی ٹیوب ویلز پروگرام بارے جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور سیکرٹری توانائی پنجاب ڈاکٹر نعیم نے شرکت کی۔
وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 8 ہزار بجلی و ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔سولرائزیشن آف ایگریکلچر ٹیوب ویلز پروگرام حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں سرِ فہرست ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس پروگرام کو تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔اس پروگرام کے تحت محکمہ زراعت پنجاب کی خصوصی ٹیمیں سائٹ انسپکشن کریں گی۔سولر پینلز و دیگر میٹریل کی انسٹالیشن بارے تھرڈ پارٹی ویلڈیشن کرائی جائے گی۔











