بھارت کو چاہئیے کہ وہ دہشت گردی کو اپنی خارجہ پالیسی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بند کرے،بلاول بھٹو زرداری

20

اسلام آباد،06 مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی  کے اجلاس میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو چاہئیے کہ وہ دہشت گردی کو اپنی خارجہ پالیسی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت غیر قانونی طور پراپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کررہا ہے۔بھارت نہ صرف ہماری سر زمین پر پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی کررہا ہے بلکہ وہ سر ی لنکا سے لے کر کینیڈا اور دیگر ممالک میں بھی خون ریزی کررہا ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پہلگام واقعے میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں کیونکہ ہم دہشت گردی کو فروغ نہیں دیتے بلکہ ہم دہشت گردی کا شکار ہیں۔