ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ

8

ملتان، 08 مئی(اے پی پی):ریسکیو ،سول ڈیفنس اور پولیس سمیت ضلعی محکموں کی جنگی صورتحال بارے فرضی مشقیں کی گئیں اور تعلیمی اداروں کے طلباء کو ایمرجنسی صورتحال میں حفاظتی اقدامات بارے تربیتی سیشن کا بھی آغاز کیا گیا ہے، گورنمنٹ مسلم ہائی سکول میں ضلعی محکموں کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقیں کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے فرضی مشقوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ لی فرضی مشق میں طلباء اور شہریوں کو میڈیکل ٹریٹمنٹ اور بچاؤ کا عملی مظاہرہ کیا گیا اور ضلعی محکموں نے شہریوں اور طلباء کو محفوط مقامات پر منتقل کرنے کا بھی مظاہرہ کیا،ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری اور فورسز کے جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا بھارت نے پاکستانی قوم کو للکار کر تاریخی غلطی کی اور خمیازہ بھگتا اور کہا،بزدل دشمن رات کے اندھیرے میں بچوں اور خواتین کو نشانہ بناتا ہے اور کہا بھارتی جنگی جہازوں کو دھول چٹا کر ہماری افواج نے دوبارہ تاریخ رقم کی اور کہا فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں فوری ریسپانس کرنا ہے،ان میں شریک طلباء ،سول سوسائٹی اور فورسز نے بھرپور ملی جذبے کا مظاہرہ کیا۔