گلگت: افواج پاکستان  کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم تشکر منایا گیا

6

‎گلگت، 11 مئی(اے پی پی) وائس آف گلگت بلتستان کے زیر اہتمام افواج پاکستان اور پاکستان شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم تشکر منایا گیا اور ریلی کا انعقاد  بھی کیا گیا ، ریلی کی قیادت ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ آج ہم گلگت بلتستان میں یوم تشکر منا رہے ہیں ، ہم  افواج پاکستان کے دلیرانہ ردعمل پر پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ  دہلی اور گجرات کے درو دیوار پاکستانی شاہینوں کے قدموں کی چاپ سے آشنا ہیں – پاکستان کا دفاع اور بدلہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے اور یہ بات دنیا پر عیاں ہوچکی ہے کہ پاکستان  وہ طاقت ہے جس نے  مستقبل میں مسلم امہ کو لیڈ کرنا ہے – ترجمان نے کہا کہ گزشتہ جنگی ماحول کے دوران بھارت کے خلاف اور افواج پاکستان کے حق میں سب سے زیادہ عوام گلگت بلتستان کی سڑکوں پر نکلی، ہم سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔