ملتان : پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئےقلعہ کہنہ پر گرینڈ آتش بازی   

44

 ملتان ،12 مئی (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام  قلعہ کہنہ پر گرینڈ آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور ملی نغموں کے ذریعے عوام کا جوش دیدنی تھا، کمشنر عامر کریم خان اور ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے آتشبازی کا براہ راست نظارہ دیکھا۔

 کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو جیت کی مبارکباد دی اور پرچم تقسیم کئے اور چوک گھنٹہ گھر پر ترجمان پاک فوج کی براہ راست پریس کانفرنس بھی دکھائی گئی 10 منٹ تک جاری رہنے والی آتش بازی کو ہزاروں شہریوں نے براہِ راست دیکھا ہے۔

 کمشنر عامر کریم خان نے کہا پاک افواج نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا اور کہا ہم بطور عوام اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرنے اور خوشیاں منانے اکٹھے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا بہادر افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پوری قوم آج یوم تشکر منا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا پاکستان نے پوری دنیا کو بتا دیا کہ ہم دشمن کے ساتھ کیا سلوک کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دشمن کو ناکوں چنے چبوانے پر اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اللہ نے ہمیں دشمن کے مقابلے میں سرخرو کیا ہے۔